0’’عمران خود کٹھ پتلی‘‘ مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کا بھرپور جواب دیدیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی کہنے پر عمران خان کو بھرپور جواب دیدیا۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آج آپ کو وزیراعظم کو کٹھ پتلی کہنے کا ٹوئیٹ کرنے کو حکم ملا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان! آپ نے وزیراعظم کو کٹھ پتلی قرار دیا ہے، یہ لفظ آپ کیلئے ہے، کٹھ پتلی کا لفظ آپ پر پورا بھی اترتا ہے۔