سینیٹ‘ قومی اسمبلی کے اجلاس آج شروع ہونگے، ایجنڈا جاری
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو ہونگے۔۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا ہیسینیٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سہ پہر3بجے ہوگا۔سینیٹ اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے مختلف بل پیش کئے جائیں گئے۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سینیٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کر یں گے حکومت کو نیشنل اور انٹرنیشنل ایشوز پر رہنمائی کیلئے ریسرز چ انسٹٹیوٹ (تھنک ٹینک)کے قیام، اسلام آباد میں تعلیمی اداروں ، عوامی مراکز پر بہتر سیکیورٹی انتظامات کیلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ سینیٹ اجلاس کا 34نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔