ن لیگ کے کٹھ پتلی وزیر اعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین کو نہیں ہٹا سکتے بے بس ہیں :عمران خان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کٹھ پتلی وزیر اعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین کے سامنے بے بس ہیںشاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو نہیں ہٹا سکتے یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ وزیراعظم اپنی کابینہ کے رکن کے سامنے ہی بے بس ہیں اسحٰق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ڈر ہے کہ اسحٰق ڈار پہلے کیطرح دوبارہ زبان نہ کھول دے۔ نواز شریف خوفزدہ ہے کہ اسحٰق ڈار کو ہٹایا تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے وزیر اعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کر پا رہے یہ بات مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں ملک کا وزیر اعظم کون ہے اور وزیرخزانہ کون اس راز کا جواب دینے والے کو کروڑ روپیہ انعام دیں گے شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے۔صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ انکے اکاؤنٹس میں کیسے آیا۔ نواز شریف اداروں کیخلاف اشتعال انگیز لب ولہجہ اختیار کرکے قوم کی خدمت نہیں کررہے نواز شریف عوامی اجتماعات میں عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز تقاریر سے کسے فائدہ دینا چاہتے ہیںمیاں صاحب کا نظریہ پانامہ میں قوم نے دیکھ لیاہے یہ بات مرکزی ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے علاوہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیںسیاست اور اقتدار کے ذرہعے مال بنانا نواز شریف کے نظریے کا محور ہے۔آئی ایس آئی ہو یا اسامہ بن لادن کوئی بھی مال لگا کے خدمات حاصل کرسکتا ہے ضمیروں کی تجارت بھی میاں صاحب کا تعارف اور پہچان ہے۔چوری کا مال بچانے کیلئے اداروں پر کیچڑ اچھالنا اس نظریے کا دوسرا پہلو ہیشومئی قسمت کہ میاں صاحب کو اب خریدار میسر نہیں سازش اور مظلومیت میں سے قوم کوئی سودا بھی خریدنے کو تیار نہیںقوم چوروں کے احتساب میں مکمل یکسو ہے بہت جلد میاں صاحب کی سیاست حتمی انجام سے دوچار ہوگی۔