اسلامی فوجی اتحاد کا پہلااجلاس 26 نومبر کو ریاض میں ہوگا
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس 26 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔ غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابقاجلاس کا موضوع ’’دہشت گردی کے خلاف متحد‘‘ رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء دفاع، سفارتی کمشنرزشرکت کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد میں 41 اسلامی ممالک شامل ہیں۔