خواتین کی عزت نہ کرنیوالے قوم کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں: فریال تالپور
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ جو لوگ خواتین کی عزت نہیں کرتے وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں، آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کےلئے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوںگے، پیپلزپارٹی خواتین کی عزت کرتی ہے اور معاشرے میں خواتین کے اعلیٰ مقام کےلئے کام کررہی ہے۔ زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں خواتین ونگ کے ایک اجلاس جو پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ 5دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے یوم تاسیس کے جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی۔
فریال تالپور