گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق‘ ساتھی شدید زخمی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تیز رفتار اور لاپرواہ ڈرائیور کی غفلت نے ایک نوجوان کی جان لے لی اس حادثہ میں 28 سالہ ہارون جان بحق جبکہ اس کا کزن شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ سواں بس سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارکر ایک طالب علم کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ اس کے ہمراہ دوسرا نوجوان شدید ز خمی ہو گیا امدادی ذرائع کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والا 28 سالہ ہارون اور اس کا کزن ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ اس اثناءمیں گاڑی نے ٹکر مار دی ملزم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیانوجوان کی میت جب گھر پہنچی تو پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔