چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ایسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس 22 درخواستوں پر ہا¶س ٹیکس میں ریلیف دیا گیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کی ایسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ اور کمیٹی کے چیئرمین راجہ عرفان امتیاز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 22 شہریوں کی درخواستوں پر ہا¶س ٹیکس میں ریلیف دیا گیا جبکہ باقی فائلیں آئندہ میٹنگ پر موخر کر دی گئیں۔