خاتون کو زخمی کرنے‘ چیک ڈس آنر اور گاڑی کی ٹکر لگنے سے شہری کے زخمی ہونے کے مقدمات درج

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تین مختلف واقعات میں خاتون کو زخمی کرنے‘ چیک ڈس آنر اور گاڑی کی ٹکر کے مرتکب ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تھانہ گوجرخان کو قمر النساءنے بتایاکہ یاسر وغیرہ نے مجھے مارا پیٹا جس سے میں زخمی ہو گئی تھانہ ویسٹریج کو فیصل نے بتایا کہ عامر نے مجھے چار لاکھ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا جبکہ تھانہ صدر واہ کینٹ اور نور محمد نے درخواست دی کہ نامعلوم شخص مجھے گاڑی کی ٹکر مار کے زخمی کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔