کراچی میں امن کیلئے مسلح جتھوں اور عسکری سیاست سے نجات حاصل کرنا ہو گی: فضل الرحمن

کراچی میں امن کیلئے مسلح جتھوں اور عسکری سیاست سے نجات حاصل کرنا ہو گی: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلح جتھوں اور عسکری سیاست کا کوئی مستقبل نہیں۔ کراچی میں خون بہانے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں کیوں نہیں بھیجے جاتے، کیا یہی وہ تضاد نہیں جو 21ویں ترمیم کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فضل الرحمن نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے مسلح جتھوں اور عسکری سیاست سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔