پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے بات چیت جاری ہے: روسی سفیر

پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے بات چیت جاری ہے: روسی سفیر

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں روس کے سفیر الیکس وائی دیدون نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایم آئی 35 قسم کے ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے لئے بات چیت جاری ہے توقع کرتے ہیں کہ جلد اس سلسلے میں کوئی سمجوتہ ہو جائے گا روسی لینڈ لائن کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان فوجی نوعت کے ساز و سامان کی فراہمی کے لئے پہلی مرتبہ بات چیت جاری ہے اسی لئے اس کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہو رہی ہے۔گذشتہ روز ایوان صدرمیں’’جیوے پاکستان‘‘ تقریب کے دوران نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ہورہاہے لیکن یہ اضافہ اس طرح نہیں ہورہا جس طرح ہو نا چاہیے روسی سفیر سے پوچھا گیا کہ حال میں ماسکو میں روسی اپوزیشن راہنما کے قتل کی ذمہ داری فوجی سر براہ پیوٹن پر ڈال دی تھی سفیر نے کہا کہ قتل کی تحقیقات ہورہی ہے۔قاتل ایک چچین مسلمان ہے۔