فاٹا میں سینٹ انتخابات آج ہونگے روکنے کی درخواستیں مسترد کر دیں

اسلام آباد (ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) فاٹا میں سینٹ انتخابات آج ہونگے۔ 4 نشستوں پر 36 امیدوار مد مقابل ہیں۔ الیکشن کمشن کے جوائنٹ سیکرٹری عثمان علی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمشن نے فاٹا میں سینٹ انتخابات روکنے کی استدعا درخواستیں مسترد کر دیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ فاٹا انتخابات کو مذاق بنایا جا رہا ہے۔