صولت مرزا کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: آفتاب شیرپائو

صولت مرزا کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: آفتاب شیرپائو

اسلام آباد (آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو نے کہا ہے کہ صولت مرزا نے جو بیان رات کو دیا وہ اس نے عدالت میں کیوں نہیں دیا‘ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں‘ رینجرز کریمنلز کو ٹارگٹ کر رہی ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔ وہ بروز جمعرات پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا نے تو اپنے جرم کا اعتراف کیا ہوا ہے اب وہ دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے اس کی بھی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ کراچی کا نام سنتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو جاتا ہے جس کو ہر صورت میں ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں صولت مرزا کو کال کوٹھری سے نکلوا کر یہ بیان دلوایا گیا اس کے الزامات کی تحقیقات غیر جانبدارانہ ہونی چاہئے۔ جو بھی ہو انصاف کے تقاضوں پر ہونا چاہئے۔