شدید دبائو، وزارت مذہبی امور ارکان پارلیمنٹ کیلئے حج کوٹہ بحال کرنے پر آمادہ

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور نے ارکان پارلیمنٹ کے شدید دبائو پر حج 2015 میں ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بحال کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ نئی حج پالیسی کے تحت مارچ 2016 سے پہلے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے والے عازمین قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے نااہل ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت نے بااثر ارکان پارلیمنٹ کے دبائو اور مطالبے پر سرکاری حج سکیم میں اضافی حج کوٹہ ملنے کی صورت میں ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔