شاہد حامد کا کیس ری اوپن کرنے سے حکومت کے لئے قانونی پیچیدگیاں ہونگی

سلام آباد (عمران مختار/ دی نیشن رپورٹ) وفاقی حکومت نے صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مرحلے پر تاہم وفاقی حکومت کے لئے تحقیقات ری اوپن کرنا بہت مشکل ٹاسک ہو گا کیونکہ اس سارے عمل کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ افراد کے مطابق حکومت تحقیقات ازسرنو شروع کرنے سے قبل تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ اعتزاز احسن کے ساتھی وکیل ایڈووکیٹ گوہر علی کا کہنا ہے کہ حکومت شاہد حامد کا کیس ری اوپن نہیں کر سکے گی۔