خیبر پی کے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسروں کی واپسی کے بارے میں سپریم کورٹ کا سابق حکم معطل

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے خیبر پی کے حکومت میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسروں کی واپسی کے بارے میں اپنے سابق حکم کو معطل کردیا۔ عدالت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے بم دھماکہ  مثاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی لاکھوں روپے کی رقم میں خورد برد کرنے والے نیب ملزموں کے خلاف سروس ٹریبونل میں چلنے والے کیس کا فیصلہ بھی دو ہفتوں میں کرنے کا حکم دے دیا ۔