تاجکستان پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی دیگا، منصوبہ عالمی بنک کی منظوری سے مشروط

تاجکستان پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی دیگا، منصوبہ عالمی بنک کی منظوری سے مشروط

اسلام آباد(صباح نےوز) تاجکستان پاکستان کو سال 2018ءکے اختتام تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی 9 اعشاریہ 3 سنٹس فی یونٹ فراہم کرے گا، ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کا منصوبہ عالمی بینک کی منظوری سے مشروط ہے۔ پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بجلی کے مختلف درآمدی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تاجکستان سے درآمدی بجلی براستہ کابل اور جلال آباد سے پشاور کو فراہم کی جائے گی، ایک ارب 16 کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبے کیلئے عالمی بینک 12 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا۔ تاہم منصوبے کی تکمیل کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی ادارے امداد فراہم کریں گے۔
تاجکستان