اسلام آباد ہائیکورٹ: غداری کیس کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ: غداری کیس کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں غداری کیس کیخلاف درخواستوں کی سماعت وکلاء کی مصروفیت کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے، سماعت ملتوی ہونے کے باعث سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی گئی۔ جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے مقدمے کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی جس پر فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔