کوئی ادارہ یا شخصیت قانون سے بالا نہیں، کرپشن پر بلا امتیاز کارروائی ہو گی: چیئرمین نیب

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ کوئی شخصیت یا ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، جس ادارہ اور شخصیت کے خلاف کرپشن کیس سامنے آئے گا بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہے اور انسداد بدعنوانی کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے چیئرمین نیب بننے کے بعد سے اب تک 260 ارب روپے کی لوٹی ہوئی قومی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کروائی جا چکی ہے جبکہ کئی میگا کرپشن کیسز کیخلاف ریفرنسز نیب کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور کرپشن کے ہر چھوٹے اور بڑے کیس کے خلاف مکمل تحقیقات تو جا رہی ہے۔ آگاہی سیمینار سے خطاب میں  انہوں نے کہا کہ پلی بارگین کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ یہاں جس کو بھی کرپشن کا موقع ملا اس نے بھرپور کرپشن کی ہے اور کرپشن ہر سطح پر ہوئی ہے۔