کبھی ڈیڈ لائن نہیں دی، مستقبل قریب میں لوڈشیڈنگ ختم ہونا مشکل ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کبھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی۔ مستقبل قریب میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونا مشکل ہے۔ کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں۔ شکایات تاحال ہیں۔ کراچی میں بجلی کا مسئلہ الیکٹرک کے ساتھ اٹھایا ہے۔ قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ روپے رشوت مانگنے والے آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔ بجلی کے کنکشن کاٹنے کے بعد خیبر پی کے سے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔
خواجہ آصف