ڈی جی ایوان صدر تیمور تجمل وزارت تجارت میں جوائنٹ سیکرٹری مقرر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سیف الدین وزیراعظم معائنہ کمشن میں تعینات، طلعت الطاف کی خدمات وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سپرد

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں‘ ڈی جی ایوان صدر تیمور تجمل کو وزارت تجارت میں جوائنٹ سیکرٹری، لیفٹیننٹ کرنل (ر) سیف الدین قریشی کو چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمشن تعینات کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سینئر جوائنٹ سیکرٹری طلعت الطاف کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئیں۔