پولیو ویکسین سمیت حفاظتی ٹیکوں کے مرکزی ذخیرہ پر حملے کا خطرہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پولیو ویکسین سمیت حفاظتی ٹیکوں کے مرکزی ذخیرہ پر دہست گرد حملے کا خطرہ ہے۔ حساس اداروں نے ای پی آئی کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان آپریشن کے ردعمل میں دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں۔ مرکزی گودام میں اربوں روپے کی ویکسین موجود ہے۔ ویئر ہائوس سے مسلح افواج سمیت پورے ملک کو ویکسین مہیا کی جاتی ہے۔ ڈی جی محکمہ صحت کے مطابق وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھا ہے جس میں پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔