وزیرا عظم سے ملاقات ’’مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کی تجویز ‘‘دیدی

وزیرا عظم سے ملاقات ’’مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کی تجویز ‘‘دیدی

اسلام آباد (محمد نواز رضا نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کردی۔ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے جانے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم پراعتماد دکھائی دیئے۔ ان کے چہرے سے کوئی پریشانی عیاں نہیں تھی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے سانحہ لاہور کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تاہم دونوں نے فوجی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔