مسلم لیگ ن گلو بٹ جیسے عسکریت پسندوں کی جماعت ہے: عمران خان

مسلم لیگ ن گلو بٹ جیسے عسکریت پسندوں کی جماعت ہے: عمران خان

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلو بٹ جیسے عسکریت پسندوں کی جماعت ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے 20 نشستیں بھی نہیں جیت سکتی۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جماعت نے لاہور میں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جبکہ وہ پولیس کے ذریعے اپنی عدالت قائم کرنا چاہتی ہے مگر ہم پنجاب حکومت اور (ن) لیگ کی اس بربریت کے خلاف عوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ کراچی سے پشاور تک جلسہ کر سکے اب وہ اپنا ووٹ بینک کھو چکی ہے۔