طاہر القادری نے 5 ٹکٹ حاصل کرلئے، 23جون کو صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچیں گے

 طاہر القادری نے 5 ٹکٹ حاصل کرلئے، 23جون کو صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 23جون کو صبح  چھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے اس مقصد کیلئے انہوں نے مختلف فضائی کمپنیوں کے پانچ ٹکٹ  حاصل کرلئے ہیں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22اور 23جون کی  درمیانی شب ہی اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچ جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈاکٹر طاہر القادری نے عمان، قطر اور امارات کی فضائی کمپنیوں کے ٹکٹ حاصل کئے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ 23جون کی صبح چھ اور سات بجے کے درمیان اسلام آباد ائرپورٹ پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر طاہر القادری کے بھرپور استقبال کیلئے ملک بھر میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہیں کہا گیا ہے کہ رات دس بجے ہی ائرپورٹ پہنچ جائیں۔