شمالی وزیرستان آپریشن، نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کرینگے: اولسن

شمالی وزیرستان آپریشن، نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کرینگے: اولسن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کو پناہ دیکر انسانیت کی خدمت کر رہا ہے، امریکہ اقوام متحدہ سے ملکر افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے، امریکہ کو امید ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جائیں گے۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہیں اور فوری طور پر مہاجرین کی آباد کاری کے لئے 89 لاکھ ڈالر حکومت کو فراہم کئے جائیں گے۔ متاثرہ بچوں کی تعلیم اور متاثرین کی صحت کے حوالے سے بھی 40 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔