سپریم کورٹ نے پی کے 58 پر جے یو آئی ف کے گل زرین خان کو کامیاب قرار دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی ) سپریم کورٹ نے خیبر پی کے  اسمبلی کے حلقہ پی کے58 سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدوارگل زرین خان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے  گل زرین خان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے حلقہ کے  22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزیدسماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔