سپریم کورٹ نے مبشر لقمان کو پروگرام کی میزبانی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے مبشر لقمان کو  پروگرام کی میزبانی کی اجازت دیدی

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو پروگرام  کی میزبانی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شہداء فائونڈیشن کو نوٹس جاری کردیئے ۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ مبشر لقمان کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے دستیاب میٹریل اور شواہد کے بجائے عمومی خدشات کو مدنظر ر کھتے ہوئے فیصلہ دیا ۔ فیصلہ اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔