رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے، سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔