بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 71 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیرف میں اضافے کی منظوری فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث دی گئی ہے۔ جامشورو پاور کمپنی کے پلانٹ نمبر ایک کے ٹیرف میں 61 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے پاور پلانٹ 2، 3 اور 4 کے ٹیرف میں 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔