الیکشن کمشن کا ملک میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ثناء نیوز)الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کے غیرمعمولی اندراج کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانون میں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کوسفارشات بھیجی جائیں گی۔الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق اعلی عدالتوںکے بعض فیصلوں کے باعث الیکشن کمشن کوسیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے عمل میںچھان بین کااختیار نہیں محض معمولی کاغذی کارروائی کے ساتھ پیش کی جانے والی دستاویزات کی بنیاد پرچند افرادکے گروہ کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کرناہوتاہے،اس وقت281سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق نئے قانون میں نئے قانون میںسفارش کی جائیگی کہ جوجماعتیں کم از کم ایک لاکھ ووٹ حاصل نہ کرسکیں اور قومی یاصوبائی اسمبلی کی ایک نشست بھی حاصل نہ کرسکیں ان کی رجسٹریشن ختم کردی جائے۔پاکستان میں اس وقت قومی سطح پر رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد بھارت کی قومی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہے،جس کی آبادی سواارب سے زیادہ ہے۔پاکستان میں چند افراد پر مشتمل جماعتیں بھی خودکوقومی سطح کی جماعتیں قرار دے رہی ہیںاس عمل کوروکنے کے لیے الیکشن کمشن نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کوسفارشات پیش کرنیکا فیصلہ کیاہے۔
الیکشن کمشن /رجسٹریشن