اسلام آباد ہائیکورٹ : سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کیس کی سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی بنام سنٹرل سپیشل جج اسلام آباد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کی رخصت کی وجہ سے نہ ہوسکی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دو رکنی بنچ میں بھی اہم کیسز کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔