ایوان بالا میں پانامہ پرجے آئی ٹی کی رپورٹ پر بحث آج تک موخر کر دی گئی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بدھ کو ایوان بالا میں پانامہ پرجے آئی ٹی کی رپورٹ پر بحث آج تک موخر کر دی گئی ۔ چیئرمین سینٹ اس موقع پرکہا کہ پوری دنیا میں جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث ہو رہی ہے سپریم کے باہر سیاستدان اور شام کو ہر ٹی وی شو پر اس پر بحث ہو رہی ہوتی ہے۔ وزیر قانون نے مخالفت کی اور کہا کہ اس وقت یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر بحث کرنا درست نہیں ہے اور رولز اجازت نہیںدیتے ہیں سپریم کورٹ کے باہر باتیں کرنے والوں پر کوئی رول لاگو نہیںہوتا ہے جبکہ ایوان بالا کے تو رولز ہیں۔ اس پر چیئرمین سینٹ نے رولز پڑھ کر بتایا کہ اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر ایوان بالا میں بحث کرنے میں کوئی حرج نہیںہے ۔
بحث مﺅضر