قوم 14 اگست سے پہلے خوشخبری اور آزادی ملے گی: رہنما پیپلز پارٹی
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ نوازشریف جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں اور جعلی دستاویزات پیش کر رہے ہیں،14 اگست سے پہلے قوم کو خو شخبری اور آزادی ملے گی، پاکستان میں حاکم اعلیٰ کا احتساب شروع ہو چکا۔ اب ملک مہذب ممالک کی طرح کرپشن سے پاک ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں سردار لطیف کھوسہ، منظور احمد وٹو، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق آج بھی پیپلزپارٹی کا وفد سپریم کورٹ کی سماعت میں موجود رہا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع ہو چکی ۔ نوازشریف کے بیانات اور دستاویزات جھوٹے نکلے ۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے سے اثاثے بنائے گئے ۔ اس کیس میں نوازشریف تاحیات نااہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی گئیں لیکن پھر بھی جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کیا۔ اب نوازشریف کے وکیل کے پاس دینے کے لئے کوئی دلائل نہیں۔ نوازشریف جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں اور جعلی دستاویزات پیش کر رہے ہیں جو جھوٹ بولنے سے بھی بڑا جرم ہے جبکہ وزیر خزانہ کی سپریم کورٹ میں جو درگت بنی وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے خود ٹیکس جمع نہیں کرایا اور دبئی کے اقامہ ہولڈر نکلے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ امید ہے اسی ہفتے عدالت سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لے گی اور 14 اگست سے پہلے قوم کو خوشخبری اور آزادی ملے گی۔ منظور احمد وٹو نے کہا کہ شریف خاندان نے سوچا کہ کاروبار میں اتنا پیسہ نہیں جتنا سیاست میں ہے۔ انہوں نے ماڈل ٹا¶ن سانحے کی رپورٹ ابھی تک دبا رکھی ہے۔ اب ان پر اللہ کی پکڑ آ رہی ہے۔ یہ کرپشن کے بادشاہ ہیں اور بڑے منصوبے شروع کرتے ہیں جن میں بڑی کک بیک اور کمیشن ہو۔
پیپلز پارٹی رہنمائ