پاکستان، ایران بارڈر کمیشن کا اجلاس، دہشتگردوں، منشیات سمگلرز کے خاتمے کےلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ایران نے سرحدی خلاف ورزیوں کی روک تھام ، اور سرحد پر تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے ہائر بارڈ ر کمشن کا اجلاس سترہ اور اٹھارہ جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کی ڈی جی برائے ایران و افغانستان منصور احمد خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ، اس اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مثبت تبادلہ خیال ہوا اور انہوں نے 1960ءکے ایڈمنسٹریشن آف بارڈر سمجھوتے کے تحت بارڈر میکنزم کو مو¿ثر طور پر لاگو کرنے پر زور دیا۔ منشیات کے سمگلروں دہشت گردوں جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس کے سد باب کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے سرحد کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا ، خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان نو سو ستر ہ کلو میٹر طویل سرحد ہے۔ پاکستان کے وفد میں سدرن کمانڈ کے میجر جنرل سردار طارق امان سمیت دیگر سول اور سکیورٹی حکام شامل تھے۔
پاکستان /ایران