پرویز مشرف چترالی عوام سے خصوصی محبت کرتے ہیں،ڈاکٹر محمد امجد
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف چترالی عوام سے خصوصی محبت کرتے ہیں، پارٹی کے چترالی کارکنان کی اہمیت سے واقف ہیں،بہت جلد چترال کے دورے میں ناراض راہنماﺅں کے گلے شکوے دور کریں گے۔ م؛لک بھر میں پارٹی کو مستحکم اور فعال کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوچترال سے تعلق رکھنے والی اے پی ایم ایل شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری تقدیرہ اجمل خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی پارٹی کو بکھرنے نہیں دیں گے۔ بہت جلد چترال کا دورہ کر کے پارٹی راہنماﺅں اور کارکنان کے گلے شکوے دور کر کے انہیں اعتماد میں لیں گے۔