اصغر شاد مرحوم نے صحافتی اور سماجی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں‘ فیض احمد چغتائی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کوٹلی آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت اور بلدیہ کوٹلی کے سابق چیئرمین فیض احمد چغتائی نے ممتاز صحافی اور سماجی کارکن اصغر شاد کی وفات پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر شاد مرحوم نے صحافت اور سماجی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں جن کا دائرہ کار پاکستان کے خلاف آزاد کشمیر تک پھیلا ہوا‘ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔