پولیس افسران و ملازمےن ناکوں پر عوام کےساتھ خندہ پیشانی کےساتھ پیش آئیں،عبداللہ خان نیازی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس کے افسروں اوراہلکاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جوائنٹ چیک پوسٹوں اور ناکوں پر آگہی کےلئے خصوصی لیکچر دےا گےا جس مےں اسلحہ کے استعمال ،ناکوں کے طریقہ کار ،مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی تلاشی اور اخلاقیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائن نمبر1میں ےہ خصوصی لیکچردےا گےا ایس پی ہیڈکوارٹرزامیر عبداللہ خان نیازی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزراجہ طیفور اختر ،اسلحہ انسٹرکٹر اختر محمود ،تنویر احمد ،جوائنٹ چیک پوسٹوں اور ناکوں پر تعینات افسران و ملازمےن نے کثیر تعداد میں شرکت کی لیکچر کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا بعد ازاں ایلیٹ فورس کے ماہر اسلحہ انسٹرکٹر اختر محمود اور تنویر احمد نے ملازمےن کو اسلحہ کے بہترین استعمال اور حفاظت کے بارے میں مفصل لیکچر دیا ۔ لیکچر کے دوران سپیشل انسٹرکٹر اختر محمود نے شرکاءلیکچر کو ناکہ بندی کے طریقہ کار اور مشکوک اشخاصکی محفوظ ترین تلاشی کے بارے میں بریف کیاعلاوہ ازیں مشکوک گاڑیوں کو روکنے ان کی تلاشی کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آخر میں ایس پی ہیڈکوارٹرزامیر عبداللہ خان نیازی نے پولیس افسران و ملازمےن کو اخلاقیات پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ناکوں پر عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی کےساتھ پیش آئیں ۔مزید عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے اپنے تمام تر وسائل اور کوششوں کو بروئے کار لائیں۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راجہ طیفور اختر نے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے ہم سب کو چاہئے کہ عوام میں اپنا اور محکمہ کا اچھا تاثر قائم کرنے کےلئے بہتر اخلاق کو ہر صورت اپنائیں۔