1150 گرام ہیروئن برآمدگی کیس میں ملزمہ نجمہ بی بی کو 2 سال قید‘ 15 ہزار جرمانہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد منشیات عدالت کے جج چودھری انوار احمد خان نے 1150 گرام ہیروئن برآمدگی کے اے این ایف تھانہ دینہ کے مقدمے میں ملزمہ نجمہ بی بی کو دو سال قید 15 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں تین ماہ مزید قید‘ ملزم یاسر خان کو چھ سال قید 30 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید اور اے این پی تھانہ راولپنڈی کے مقدمے میں ملزم شہباز میر کو ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیجنے کا حکم سنایا۔