ووٹر آگاہی مہم آئندہ انتخابات تک جاری رہے گی: الیکشن کمشن‘اگلے ماہ تعلیمی اداروں میں سیمینار ہونگے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ ووٹر ز ایجوکیشن کمیٹیوں کو چاروں صوبوں میں متحرک کر دیا، جس میں ووٹرز رجسٹریشن ، ووٹرز آگاہی مہم ، خواتین اور معذوروں کی ووٹر رجسٹریشن میں سہولت کی فراہمی شامل ہے خصوصاً خواتین اور نوجوانوں میں کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے باخبر ہوجائیں۔ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کی ووٹر آگاہی مہم عام انتخابات 2018 ء تک جاری رہے گی۔ اگست کے مہینے میں ہر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی اپنے ضلع کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کے لئے سیمینار منعقد کروائے گی تاکہ نوجوانوں کو ووٹر رجسٹریشن اور ووٹ سے متعلق آگاہی حاصل ہو سکے۔