سعودی حکومت کی غیرقانونی تارکین وطن کو یکم محرم تک دستاویزات درست کرانے کی مہلت

20 جولائی 2013 0
Print Email to friend

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے سربراہ شاہ عبداللہ نے سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کو اپنے کاغذات درست کرنے کے لئے یکم محرم کی مہلت دے دی۔ سعودی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس سے قبل غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کے لئے کاغذات اور درستگی کی ڈیڈ لائن جولائی کے پہلے ہفتے تک تھی لیکن غیرقانونی مقیم غیرملکیوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اس تعاون کو دیکھتے ہوئے یکم محرم تک مہلت دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس کے بعد کریک ڈاﺅن ہو گا۔ دریں اثناءپاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانہ نے وضاحت کی ہے کہ حکومت خادم الحرمین الشریفین کی ہمہ تن کوشش رہی ہے کہ وہ حجاج کرام معتمرین اور زائرین کے امن‘ سلامتی اور آرام کو یقینی بنائے تاکہ ہر حاجی اس مذہبی فریضے کو نہایت اطمینان‘ آسانی‘ سہولت اور پرامن طریقے سے اداکر سکے۔ حجاج کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سہولتوں اور مسجد و مطاف میں توسیع کی ضرورت درپیش آئی‘ جس کی وجہ سے حجاج کرام کی تعداد کو محدودکرنے کا موجودہ فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلہ کی رو سے صرف یہی نہیں کہ غیر ملکی حجاج کرام کی تعداد میں کمی کی گئی بلکہ اندرون ملک حج کے خواہشمند حضرات کی تعداد میں بھی 50% تک کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ حجاج کرام کی تعداد میں متوقع اضافہ بلاشبہ توسیعی منصوبوں اور سہولیات و خدمات میں تاخیر کا سبب بنے گا اور اس کی وجہ سے حجاج اور معتمرین کرام کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہے لہذا حجاج کرام کی زندگیوں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ سفارتخانہ اس امر کی وضاحت ضروری خیال کرتا ہے کہ حرم ملکی شریف کے موجودہ توسیعی منصوبے کی بدولت موجودہ گنجائش سے چارلاکھ میٹر مربع کی مزید گنجائش دستیاب ہو سکے گی۔ جس کی بدولت 22 لاکھ افراد کے لئے نماز پڑھنے کی جگہ میسر آئے گی جبکہ وہ جگہ جہاں ایک گھنٹے میں صرف 44 ہزار لوگ سعی کرتے تھے اب مختلف منزلوں میں ایک گھنٹے کے اندر ایک لاکھ تیس ہزار لوگ سعی کر سکیں گے۔



دیگر خبریں

اہم وزراءکے قلمدان یقینی طور پر تبدیل ہوں گے‘ ذرائع

اہم وزراءکے قلمدان یقینی طور پر تبدیل ہوں گے‘ ذرائع

25 اکتوبر 2014

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیلئے وزیراعظم کے دفتر نے تمام وفاقی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ مکمل کرلیا ہے جبکہ اس خفیہ جائزے کی روشنی میں ...