پاکستان سٹیل ملز کا لائیبلٹی سیٹلمنٹ پلان تیا ر کرنے کی ہدایت
اسلامآباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز سے چائنہ انویسٹمنٹ بینک کے نمائندوں اور پاکستان سٹیل ملز کے فنانشل ایڈ وائزز نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کی مجوزہ ٹرانزکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر نجکاری دانیال عزیز نے فنانشل ایڈ وائززکو ہدایت کی ہے کہ پہلی ترجیح میں لائیبلٹی سیٹلمنٹ پلان تیار کیا جائے۔پاکستان سٹیل ملز کالائیبلٹی سیٹلمنٹ پلان بھی زیر بحث آیا تاکہ سٹیل ملز کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔اس حوالے سے دو ماڈلز پر غور کیا گیا جن میں زیرو کوپن بونڈز بھی ایک ماڈل ہے۔وزیر نجکاری نے فنانشل ایڈوائزرز کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایسا پلان بنائیں جس میں پاکستان سٹیل ملز کی لائیبلٹیزکے لیے مدت مقررہ کی جائے جس میں ادائیگی کا ایسا طریقہ ہو جو موثر کیش فلو رکھتا ہو۔