ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس‘ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے حکا م طلب
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چودھری شوگر مل کی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملوث ظفر حجازی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چودھری حسیب عدالت میں پیش ہوئے۔ ظفر حجازی کے وکیل سید احمد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل میں کہا کہ17 دسمبر 2014 کو ظفر حجازی ایس ای سی پی کے چیرمین تعینات ہوئے تھے۔ جبکہ ان پر جو الزام لگائے گئے وہ ان کی تقرری سے پہلے کے ہیں۔ وکیل ظفر حجازی نے کہا کہ جن دو لوگوں نے ظفر حجازی پر الزام لگایا اور اس کا ثبوت نہیں دے سکے بعد میں وہی دو افراد ظفر حجازی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ گواہان نے الزام لگایا ہے کہ ظفر حجازی نے بطور چیئرمین ریکارڈ ٹمپرنگ کا حکم دیا۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ پھر تو ماہین فاطمہ اور علی عظیم کو بھی ملزم ہونا چاہیے تھا۔ جسٹس محسن کیانی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ظفر حجازی کے ساتھ باقی نامزد ملزمان کو کیوں کیس میں شامل نہیں کیا گیا۔ ظفر حجازی