میرے استعفے پر تنقید کرنیوالوں کو جوتیاں پڑیں گی: شیخ رشید‘ دبئی چلے گئے
اسلام آباد (صباح نیوز) شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے دبئی چلے گئے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2 روز قبل قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ شیخ رشید جمعہ کو صبح سویرے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ دبئی چلے گئے، جانے سے قبل جب ان سے استعفیٰ کے متعلق پوچھا گیا تو بات گول کرگئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا بیمار ہوں اور نمونیہ ہوگیا تاہم کل واپس آجائوں گا، واپس آنے کے بعد ان سے استعفے لوں گا اور خود بھی استعفیٰ دوں گا۔ شیخ رشید سے جب پوچھا گیا کہ استعفیٰ کا اعلان کرکے عمل نہ کرنے پر مخالفین انہیں تنقید کا نشانا بنارہے ہیں جس پر شیخ رشید نے مخالفین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جوتیاں پڑیں گی۔