ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کے اعزاز میں الو دعی تقریب
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کے اعزاز میں الو دعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجدکیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران انسداد جرائم ، امن و امان کو یقینی بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مجموعی طور پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھاسرکاری امور کی انجام دہی کیلئے افسروں اور جوانوں سے سختی کرتا رہا ، اسلام آباد پولیس میں طویل عرصہ تک فرائض سر انجام دینے پرخود کووفاقی پولیس کا حصہ سمجھتاہوں، تمام افسر اور جوان محکمے کی نیک نامی کے لئے پہلے سے زیادہ جذبے سے کام کریں۔جمعہ کو نیشنل لائبریری میں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سپیشل برانچ سمیت تمام زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوزاور تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ ساجد کیانی کی نیشنل لائبریری آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔