نجی ٹرانسپورٹ کی ترقی سے عوام کو بہتر سفری سہولیات مل رہی ہیں
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن ملک افتخار احمد نے کہا ہے کہ نجی شعبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ترقی اور صحتمند مقابلے سے عوام کو بہتر سفری سہولیات ملنے میں مدد ملی ہے‘ بسوں ویگنوں اور کوچوں کے اڈوں‘ ہوٹلوں اور ٹرمینلز میں مسافروں کو بہتر سہولتیں اور تحفظ فراہم کیا جائے‘ تخریبی اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس سلسلے میں پولیس سے تعاون کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بعددوپہر یہاں پیرودھائی موڑ پر رانا برادرز اور نیو کوچ سروس کے اشتراک سے راولپنڈی مردان روٹ پر ڈائیوو بس کی نئی سروس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نیو کوچ کے حاجی میاں انجم حفیظ قریشی اور میاں عمران قریشی اور غوثیہ کوچ کے حاجی عبد الغفور موجود تھے۔