راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 6ملزمان گرفتار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ وارث خان پولیس نے ڈھوک الہی بخش کے علاقہ میں ریڈ کر کے 3ملزمان مجاہد ،بابراور ناصر کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم مبلغ1860روپے،05موبائل فون جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شاہ خالد کالونی کے علاقہ میں ریڈ کر کے 3ملزمان عابد،جہانزیب اور فاروق جو بذریعہ کرکٹ میچ جواء کروا رہے تھے کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے،وائرلیس،فون، ریسیور،ڈش،کمپیوٹر، ٹی وی، لیپ ٹاپ،تاش،06موبائل فون، زونگ نیٹ دیوائس،،بک کھاتہ رقم مبلغ1580/-روپے برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔