ریلوے مزدوروں کے مسائل سینٹ میں اٹھائوں گا،تاج حیدر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر سینیٹر تاج حیدر نے ریلوے ورکرز یونین کے قائدین کے قائدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مزدوروں پر کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کروائیں گے اور سینٹ میں ان کے مسائل کو اٹھایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی قائدین قادر خان مندوخیل ،محمد جمیل راجہ ،میر اعظم بونیری ،مبارک حسین ،عارف مشوانی ،جنید اعوان اور راجہ ایاز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ریلوے مزدوروں کو بہت سے حقوق دئیے ہفتہ وار ریسٹ اور عید الاؤنس ،ڈیوٹی 8گھنٹے اور ٹریڈ یونین کا حق دیا پیپلز پارٹی کی حکومت نے آج تک مزدوروں پر کبھی مقدمات قائم نہیں کئے اور ٹریڈ یونین سرگرمیوں کو جمہوریت قرار دیا ہے۔ ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی قائدین نے انہیں بتایا کہ ریلوے میں کرپٹ افسر شاہی نے بھرتی کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔گولڈن شیک ہینڈ مزدور دشمن پالیسی ہے اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ریلوے اسکول ٹی سی ایف سے لے کر ریلوے انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں ۔ریلوے کے ڈی جی ایجوکیشن کو واپس اپنے صوبائی ادارے میں بھیجا جائے ۔ایم ایس کی سرپرستی میں جعلی ادوایات ملازمین کو دی جاتی ہیں اور ری اپمریسمنٹ بلوں میں گھپلے ہیں اور نسلی بنیاد پر ملازمین کے ساتھ غیر منصافانہ سلوک کیا جا رہا ہے درجہ چہارم کی بھرتی میں موجودہ ڈی ایس نے تمام قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ۔ریلوے ہسپتال بیماریوں کا گھڑبن چکا ہے ڈی ایس اپنے بچوں کی کتابیں بھی مزدوروں سے وصول کر رہے ہیں مختلف برانچ کے مزدوروں کو منتھلی پر بھیج دیا جاتا ہے کرپٹ افسران کو گرفتار کر کے نیب کے حوالے کیا جائے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو رہائشی پلاٹ دئے جائیں ۔