تین روزہ گلگت بلتستان میوزک فیسٹیول 2فروری سے الحمرا لاہور میں ہوگا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ورلڈ سٹی لاہور اتھارٹی الحمرا آرٹس کونسل کی جانب سے تین روزہ گلگت بلتستان میوزک فیسٹیول کا انعقاد 2فروری سے پانچ فروری تک الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد کیا جائے گا۔ورلڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا انعقاد دونوں علاقوں کے کلچر کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔