نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں
اسلام آباد ( وقائع نگار ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطےب بادشاہ چیئرمین آفس میں منعقد ہوئی جس میںحضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ مرکزی نائب ناظم اہل سنت و الجماعت نے خصوصی خطاب کیا ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،میئر و چیئرمین سی ڈی ا ے شیخ انصر عزیز ،ڈپٹی میئرز سید ذیشان علی نقوی ،چوہدری رفعت جاوید ،جنرل کونسلرز ،لیڈی کونسلرز ،سول سوسائٹی ،تاجر برادری ،ٹریڈ یونین کے رہنماﺅں ،وکلاءبرادری سمیت اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات کے لیے تخلیق کی۔ نبی کریم کی تعلیمات ہی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں ، اس موقع پر سی ڈی اے کے ادارے اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ،میلاد کی تقریب کے موقع پر لطیف گھی ملز کے شیخ عبدالرزاق نے پانچ لاکھ روپے اور یوسی چیئرمین چوہدری منظور نے دو لاکھ روپے کے امدادی چیک سویٹ ہومز کے ادارے کے لیے عطیہ کیے۔