حامد جاوید اعوان کے اعزاز میں استقبالیہ
راولپنڈی ( نےوز رپورٹر) بزم عروج ادب ( پاکستان) کے زیر اہتمام ڈائریکٹر تعلقات عامہ( راولپنڈی) کے حرمین شریفین سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچنے پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ ممتاز دانشور اور رکن شوری ہمدرد ثناءاللہ اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں بزم عروج ادب ( پاکستان ) کے صدر نعیم اکرم قریشی ، ضیاءالرحمن اور بابر مغل کے علاوہ متعدد احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا ۔ جناب حامد جاوید اعوان نے اس موقع پر کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر شخص کو یہ سعادت نصیب فرمائے کیونکہ اس سے زیادہ حسین کوئی سفر نہیں ۔ آخر میں ملک و ملت اور حاضرین تقریب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔